گرفتار نیوز اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور



 لاہور (آئی آر کے نیوز): ضلع کچہری لاہور میں توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار نیوز اینکر ریحان طارق کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

پولیس کے مطابق ریحان طارق کے خلاف توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر ایک انٹرویو نشر کیا، جس میں مبینہ طور پر حساس اور متنازع نوعیت کے سوالات شامل تھے۔

جدید تر اس سے پرانی