تہران (آئی آر کے نیوز): پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں کے) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے پاسداران انقلاب کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ’ان میں ایف 35 کے ہینگرز اور اردن کے علاقے الازرق میں ایک امریکی فوجی کمانڈ اور کنٹرول مرکز شامل ہیں۔‘
ارنا کے ایکس کے اکاؤنٹ پرشیئر کی گئی فوٹیج میں قدر، عماد اور خیبر شکن نامی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو خطے میں امریکی اہداف پر فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو بدھ کی صبح ہونے والے حملے کے جواب میں کیا گیا تاہم بی بی سی آدادانہ طور پر اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کر سکا۔
