کوئٹہ (آئی آر کے نیوز): قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں غریب عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، پاکستان میں غیر جانب دارنہ انتخابات ہونے چاہئیں۔
بلوچستان بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ کی بنیاد پر پاکستان اور بلوچستان کے مسائل حل ہوسکتے محض سرداروں اور نوابوں کو شامل کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء جانتے ہیں کہ 1973ء کا آئین کافی جدوجہد کے بعد بنا، کسی بھی ملک میں عدلیہ اور آئین کے ذریعے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ہماری ملک میں اسمبلی کی بولیاں لگتی ہیں، جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں غریب عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے۔
