اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا شیڈول تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو بلایا جانے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے جس کے باعث رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے قتصادی سروے بھی چار جون کو اور وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔
