رپورٹر: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صدر شی ایک ڈکٹیٹر (آمر) ہیں؟
ٹرمپ: وہ حکمران ہیں۔ وہ چین کے صدر ہیں۔ میں اس بارے میں نہیں سوچتا۔
آپ کو انھی حالات کے ساتھ چلنا ہوتا ہے جو آپ کے سامنے ہوں۔ میں ان کا احترام کرتا ہوں۔ وہ بہت ذہین ہیں۔ وہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں۔
رہی بات اس کی کہ وہ ڈکٹیٹر ہیں یا نہیں، تو یہ معلوم کرنا آپ کا کام ہے۔
رپورٹر: کیا امریکہ ضرورت پڑنے پر تائیوان کا دفاع کرے گا؟
ٹرمپ: میں یہ کہنا نہیں چاہتا۔ میں یہ نہیں کہوں گا۔
یہی سوال آج مجھ سے صدر شی نے بھی پوچھا تھا۔ میں نے کہا، "میں ان موضوعات پر بات نہیں کرتا۔"
رپورٹر: کیا انہوں نے آپ سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی فوجیں بھیجیں گے؟
ٹرمپ: انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ان کا دفاع کروں گا۔ میں نے کہا، "میں اس بارے میں بات نہیں کرتا۔"
