واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام ہوئی اور ووٹنگ میں قرارداد کے خلاف 50 اور حق میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔
قرارداد سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی تھی جبکہ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے تین اراکین نے بھی جنگ کے خلاف ووٹ دیا۔
قرارداد کی صرف ایک ووٹ کے فرق سے ناکامی نے ٹرمپ کی جنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کیا۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے بار بار ووٹ کرانے کی حکمتِ عملی کے سربراہ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور وہ دن جلد ہی آسکتا ہے جب یہ سینیٹ صدر سے کہے گی کہ اس جنگ کو روک دو۔
