ایک لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے، آبنائے ہرمز امریکا کیلئے قبرستان بن سکتی ہے: ایران

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز پر اپنے مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ اہم عالمی بحری گزرگاہ امریکی افواج کے لیے قبرستان بن سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ثقافتی و نفسیاتی آپریشنز کے نائب کیپٹن سعید سیاح سارانی نے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر عوام اور حکام حکم دیں تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکے گا۔

جدید تر اس سے پرانی