اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے بارے میں امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکا اور ایران دونوں کی قیادت کا اعتماد حاصل ہے اور انہوں نے ایران امریکا مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران نے جاری سفارتی کوششوں میں کلیدی پیش رفت پیدا کی.
