انمول پنکی ہائی پروفائل ملزمہ،سٹی کورٹ میں پیشی عوام کے لیے خطرہ قرار


 کراچی (آئی آر کے نیوز): جیل حکام نے انمول عرف پنکی کو ہائی پروفائل ملزمہ اور سٹی کورٹ میں پیش کرنا عوام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کو عوام کے لیے بھی خطرہ قرار دیدیا ۔ جیل حکام نے عدالت میں اطلاعی رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں 18 مقدمات میں ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی