اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اور ان کی ٹیم نوازشریف کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد سے رہنمائی بھی لے گی۔
شہبازشریف سابق وزیراعظم کو ملک کی سیاسی،سکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کریں گے۔
