امریکا اب تک ایران جنگ میں 29 ارب ڈالر پھونک چکا ہے؛ پینٹاگون کا اعتراف

 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری امریکی جنگی پر اب تک تقریباً 29 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے جبکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی دفاعی کمیٹی کے روبرو پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جولز ہرسٹ سوم نے بتایا کہ 29 اپریل کو دی گئی بریفنگ میں جنگی اخراجات کا تخمینہ 25 ارب ڈالر تھا تاہم تازہ ترین جائزوں کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف اور کمپٹرولر ٹیم مسلسل اخراجات کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اب ہمارا اندازہ ہے کہ ایران جنگ میں اخراجات کی مجموعی لاگت 29 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی