تہران میں رات بھر زلزلے کے 9 جھٹکے، شہری خوفزدہ، امدادی ادارے ہائی الرٹ

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایران کے دارالحکومت تہران اور صوبہ مازندران سے ملحقہ علاقوں میں ایک ہی رات کے دوران زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق رات بھر آنے والے 9 زلزلوں میں سب سے شدید جھٹکے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ مختلف علاقوں میں خوف کے باعث سڑکوں پر رش دیکھنے میں آیا۔ ایرانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض مقامی میڈیا رپورٹس میں اس کی گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی