اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں اسائلم لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مرزا اقبال آفریدی پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے جبکہ صحافیوں کی جانب سے ان کے بیٹے کے حوالے سے کیے گئے سوالات پر سیخ پا ہوگئے۔ اقبال آفریدی اپنے بیٹے کے اسائلم لینے والے معاملے کو ڈیفنڈ کرتے رہے۔
اقبال آفریدی نے بھی اسائلم لینے میں دلچسپی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا، یہاں امن ہے اور نہ سیاسی استحکام ہے۔
