اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آئی ایم ایف کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 5 ہزار 206 ارب روپے کی سطح کو چھو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سنگین مالیاتی صورتحال میں گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 3 ہزار 442 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ بجلی کے شعبے کے ذمہ واجبات کا حجم ایک ہزار 764 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
