امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام، معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ڈرون تیاری سے منسلک ایک یونٹ کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انعامی پروگرام کے تحت ایسے افراد کو 15 ملین ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے جو ایران کے ڈرون پروگرام سے وابستہ افراد، ان کے مالیاتی نیٹ ورک یا ساتھیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے ڈرون پروڈکشن ونگ سے منسلک کمپنی ’کیمیا پارٹ سیوان کمپنی‘ ڈرونز کی تیاری، ٹیسٹنگ اور سپلائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق چھ افراد اس نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری اور ترسیل میں ملوث ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی