کراچی (شوبز ڈیسک): معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں، اس بار وجہ ان کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک بیلی ڈانس ویڈیو بنی۔
تفصیلات کے مطابق مہر بانو نے حال ہی میں عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں اداکارہ نے نہایت مختصر اور نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں سوالات اٹھائے کہ کیا اس ویڈیو سے خوشی ملی؟ شہرت یا پیسہ؟
یہ پہلا موقع نہیں جب مہر بانو کو اس قسم کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے بولڈ انداز، ڈانس ویڈیوز اور فیشن کی وجہ سے کئی بار خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔
تاہم اداکارہ عمومی طور پر اپنی پوسٹس اور بیانات میں تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فن، ذاتی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرتی رہی ہیں۔
مہر بانو نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور ان کے متعدد کردار ناظرین میں خاصے مقبول رہے ہیں۔ مگر ان کا سوشل میڈیا پر انداز اکثر تنازعات کی زد میں آ جاتا ہے۔