کانسرٹ کے دوران جینیفر لوپیز پر کیڑا چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

 ہالی وڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز پر دوران کانسرٹ کیڑارینگنے لگا، ویڈیو وائرل

قازقستان (انٹرٹینمنٹ ڈیسک): معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز پر کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے کیڑا چڑھ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے قازقستان میں ہونے والے ایک کانسرٹ کے دوران پیش آیا، جہاں جینیفر لوپیز اسٹیج کے وسط میں پرفارم کر رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جینیفر لوپیز کے لباس پر ایک کیڑا رینگتا ہوا اوپر چڑھتا ہے اور ان کی گردن تک پہنچ جاتا ہے، تاہم گلوکارہ نے غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر خوفزدہ ہوئے صرف ایک ہاتھ کی مدد سے کیڑے کو نیچے گرا دیا۔

واقعے کے دوران نہ صرف ان کی پرفارمنس متاثر نہ ہوئی بلکہ مداحوں نے بھی ان کے اعتماد کو خوب سراہا۔ بعد ازاں جینیفر لوپیز نے اسٹیج پر مسکراتے ہوئے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا

"یہ کیڑا مجھے تنگ کر رہا تھا"

واضح رہے کہ جولائی میں بھی ایک کانسرٹ کے دوران جینیفر لوپیز اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب ان کا لباس اچانک پھسل کر پھٹ گیا تھا، اور وہ لمحہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

جینیفر لوپیز کے مداحوں نے تازہ واقعے پر بھی اُن کے پروفیشنل رویے اور حاضر دماغی کو خوب سراہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی