عمران خان کہیں گے تو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی: بیرسٹر گوہر

 Interior Ministry denies allowing meeting between Barrister Gohar, Imran Khan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑے بڑے طاقتور بھی سیاست سے مائنس نہیں کر سکے، خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی ہے، اور اگر وہ کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ تاحال پاس نہیں ہوا، بجٹ کی منظوری میں چند دن باقی ہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ کے پی کی اسمبلی عمران خان کی ہے، اور ووٹ بھی انہی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کا حکم ہوگا، وہی عمل میں لایا جائے گا، اگر وہ اسمبلی توڑنے کا کہیں گے تو ہم فوراً ایسا کر دیں گے، یہ ووٹ عمران خان کا ہے، ہمارا نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو شاید میرے اپنے گھر والے بھی مجھے ووٹ نہ دیتے۔ عدالتوں سے مایوسی ضرور ہوئی ہے، لیکن اللہ سے امید ہے کہ کسی نہ کسی مقام پر عمران خان کو انصاف ضرور ملے گا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر اب تک 300 سے زائد مقدمات بن چکے ہیں، جیل جانے سے پہلے وہ 350 سے زیادہ پیشیاں بھگت چکے تھے۔ صرف 5 دن میں عمران خان کو 3 مختلف سزائیں سنائی گئیں، مجموعی طور پر 45 سال قید کی سزائیں دی گئیں، جب کہ ان کی اہلیہ کو بھی سزا دی گئی۔

انہوں نے جیل انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل میں کتابیں پڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ملاقاتوں سے بھی روکا جا رہا ہے، جو جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی