ڈرائیور کا انوکھا حملہ، ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

 What's wrong with the bees?

اسپین میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ناراض ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔

واقعہ اسپین کی ایک شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب دو ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور انہوں نے ایک گاڑی کو اس لیے روکا کیونکہ ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔

اہلکاروں نے جب محسوس کیا کہ ڈرائیور سے شراب کی بو آ رہی ہے تو انہوں نے اس سے بریتھ لائزر ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا، جس پر ڈرائیور مزید غصے میں آ گیا۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد جب اہلکاروں نے دوسرا ٹیسٹ کروانے کی بات کی تو بوڑھے ڈرائیور نے نہ صرف غصے کا اظہار کیا بلکہ پولیس اہلکاروں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ڈرائیور، جو شہد کی مکھیاں پالنے کا کام کرتا ہے، وین کے پچھلے حصے میں گیا اور وہاں موجود شہد کی مکھیوں کا ڈبہ کھول کر پولیس اہلکاروں پر چھوڑ دیا۔

پولیس اہلکاروں کے پاس خود کو مکھیوں سے بچانے کے لیے کوئی حفاظتی سامان موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ فوری طور پر قریبی ریسٹورنٹ کی طرف بھاگے۔ وہاں موجود شہریوں نے اہلکاروں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

شہد کی مکھیاں پولیس اہلکاروں کو متعدد بار ڈنک مار چکی تھیں، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی متوقع ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی