میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں
بندھنے والی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ
ریلیز پر اس کی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر امیر گیلانی کو دے دیا۔
2016 میں فلم کے بری طرح پٹ جانے کے بعد7 فروری کو ان کی
فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے چار دن ہی میں ریکارڈ کمائی کی اور سپر ہٹ
قرار پائی۔ فلم نے شائقین میں اپنا لوہا منوایا اور بھرپور پزیرائی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ماورا حسین نے اپنی فلم کی دوبارہ ریلیز سے
دو دن قبل ہی 5 فروری کو امیر گیلانی سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
شادی اور فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں ماورا حسین
نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کی کامیابی کا سہرہ اہنے شوہر امیر
گیلانی کو دیا۔ دیا
ماورا حسین نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم ’صنم تیری
قسم‘ 9 سال قبل بنی اور ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ اس وقت کامیاب نہ ہوسکی۔
ان کے مطابق گزشتہ 9 سال میں ہر چیز موجود تھی، یعنی فلم
بنی ہوئی تھی، اداکار، ہدایت کار اور وہ بھی وہیں تھیں لیکن فلم کی دوبارہ ریلیز
کے بعد ان کی زندگی میں امیر گیلانی آئے اور فلم کامیاب ہوگئی۔
اداکارہ نے شوہر کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے
کہا کہ یقینا ان کی فلم کی کامیابی میں ان کے شوہر کا ان کی زندگی میں آنا بھی
ایک سبب ہے۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے
پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور وہاں دوبارہ قسمت
آزمائیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کس منصوبے میں کس نے اور کیا کام کرنا ہے، یہ
قسمت اور نصیب ہی طے کرتا ہے، اس لیے اگر ان کے نصیب میں ہوگا تو وہ ضرور بولی وڈ
میں دوبارہ بھی کام کریں گی۔