کپتان کی بہنوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا


لاہور: (آئی آر کے نیوز) دہشتگردی کے مقدمات کے سلسلے میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔


میڈیا رپوٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی 5 اکتوبرکو جلاؤ گھیراؤ کے الزام پر 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پرعدالت نے سماعت کی۔

حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی ہیں لہزٰا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

  

جدید تر اس سے پرانی