عمران خان کا بڑی سیاسی تحریک شروع کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عمران خان نے عید کے بعد بڑی سیاسی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔

 PM Imran announces 'big jalsa' in Muzaffarabad on Friday | Arab News PK

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان نے آج عید کے بعد بڑی سیاسی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے یہ تحریک ایک بڑے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ہو گی اور انشاللہ اگلے ھفتےسے اس تحریک کی ملک گیر تیاری شروع ہو جائیگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرنے پہنچے تھے جہاں ان کی شعیب شاہین سے ہاتھا پائی بھی ہوگئی تھی۔ لڑائی کا واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان پیش آیا، جس میں ایک دوسرے پر گالیوں اور تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔ لڑائی کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔

فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا کہ اپنے کام سے کام رکھو۔

دیکھتے ہی دیکھتے دونوں رہنماء آپس میں لڑ پڑے۔ فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گرگئے۔ تھپڑ لگنے اور نیچے گرنے سے شعیب شاہین کے بازو پر چوٹ آئی۔

لڑائی کے موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور لڑائی سے چھڑایا۔ بعد ازاں فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

 

جدید تر اس سے پرانی