پی آئی اے کی نجکاری، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم سامنے آگیا

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نجکاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومتِ وقت نے پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے اب جون میں ہی کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی آئی اے کے طیارے خریدنے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف راضی ہے، اس لیے نجکاری کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں اظہار دل چسپی کی بولیاں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ پی آئی اے کے پاس 777 بوئنگ 12 طیارے ہیں، ان طیاروں میں سے چھ 777 بوئنگ طیارے ہی متحرک ہیں، جب کہ 6 طیارے گراؤنڈ ہیں، جنھیں کم سرمایہ کاری سے فعال کیا جا سکتا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی