سٹار
بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا
ممبئی: عالمی شہرت کے حامل بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ
نے اپنے ایک فین کے سوال کے جواب میں پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔
دلجیت دوسانجھ گزشتہ دن اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دینے انسٹاگرام پر لائیو آئے۔ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے دلجیت کے مداحوں نے ان سے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مداحوں نے دلجیت سے سوالات بھی کئے۔
اس دوران اُن سےان کے ایک پاکستانی مداح نے پاکستان آنے
سے متعلق سوال کیا۔ دلجیت نے جواب دیتے ہوئے کہا وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ اس بیان
کے بعد پاکستان میں موجود دلجیت کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور خوشی کا اظہار
کیا۔ اور کہا کہ اگر دلجیت پاکستان آئے تو انکا تاریخی استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ ایسے گلوکارہیں جو بھارت اور
پاکستان میں یکساں تور پر مقبول ہیں۔ دلجیت پاکستانی پینجاب میں بے پناہ مقبولیت
رکھتے ہیں۔ اور کڑوڑوں کی تعداد میں انکے مداح پاکستان میں موجود ہیں۔
دلجیت دوسانجھ دنیا کےمختلف ممالک میں جو کنسرٹس کرتے ہیں ان میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ دلجیت کے جتنے بھی کانسرٹس انڈیا سے باہر ہوتےہیں وہاں انکے بھارتی اور پاکستانی مداح ملک کر انکی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔