ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشن گوئی

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستانی تیار ہوجائیں، ملک بھر میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی۔

 ممبئی میں موسلا دھار بارش | Urdu News – اردو نیوز

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بادل کہاں اور کب برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری  منگل کو پاکستان میں داخل ہوگا اور 19 فروری بدھ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔ 

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ پورے پنجاب میں اس وقت موسم خشک ہے اور گزشتہ کئی عرصے سے بارش نہیں ہورہی۔

لاہور میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی