عمران خان کا مزید رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

 Imran Khan discusses Pakistan's economic crisis and his call for early  elections : NPR

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے صاف الفاظ اور واضح الفاظ میں کہا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ عمران خان نے فوری طور پر زین قریشی اور دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 

میڈیا ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

 

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقدار علی خان اور اورنگزیب کچھی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

 

 اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ظہور قریشی، عثمان علی اور مبارک زیب بھی ترمیم کے دن پارٹی قیادت کے رابطے میں نہیں تھے۔

 

جدید تر اس سے پرانی