نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی
جانب سے ٹیموں پر انعامات کی بارش ہوگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شروع
ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعامات کی رقوم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا کہ سنہ 2017 کے پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں اس دفعہ 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟
چیمپیئنز
ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو ائی سی سی کے اعلان کے مطابق 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر یعنی
پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم دی جائیگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11
لاکھ 20 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
سیمی
فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جب کہ 5ویں اور چھٹے نمبر
پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور 7ویں نمبر پر آنے والی ٹیم
کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔
اس کے ساتھ گروپ میں ہر میچ جیتنےوالی فاتح ٹیم پر بھی ڈالرز کی برسات ہوگی۔ اور انکو ہر
میچ جیتنے پر 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
واضح
رہے کہ پاکستان کو 29 سال کے لمبے عرصے بعد پاکستان کوآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی
ملی ہے۔ پاکستان 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہونے کے
ساتھ ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
میگا
ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے
جائیں گے، پاکستان اور بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
لاہور
اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ
اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ
تک ہوگا۔
گروپ
اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا،
انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ
کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو
لاہور میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے۔