پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49 روپے سے 9.11 روپے تک کی کمی پر کام کیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اگلے 15 روز کیلئے کمی کی جائے گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ طور پر 3 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اس حوالے سے آفیشلی اعلان آج رات 12 بجے متوقع ہے۔
دوسری جانب، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 3.45 روپے سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے لگایا گیا ہے۔