خاتون کو زیادتی کے بعد ریلوے لائن پر پھینکے والا شخص گرفتار

 

لاہور( آئی آر کے نیوز ) پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر لاش کو زیادتی کرنےکے بعد مختلف حصوں میں کاٹ کر ریلوے لائن پر پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے لائن سے خاتون کے مختلف اعضا ملنے کے بعد قتل کیس کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں، اور ملزم کو پکڑنے کی غرض سے چوکی انچارج عمران نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتولہ کا دوست تھا۔ شوکت مسیح نے خاتون کی جانب سے رقم کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد اسکو جودو ڈھیر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی، اور زیادتی کے فوری بعد اسکو قتل کردیا۔ بعد ازان ملزم نے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف اعضا ریلوے لائن پر پھینکے اور فرار ہوگیا۔

پولیس کی تحقیقات میں کے دوران گرفتار ملزم شوکت مسیح سے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ ایسے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانا ضروری ہے تاکہ یہ دوبارہ کسی خاتون کے ساتھ ایسا معیوب فعل نہ کرسکیں۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس کی کاوش قابل تحسین ہے

واضح رہے کہ 17 جنوری 2025 کو لاہور میں درندہ صفت ملزم نےخاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیٹے نے تھانہ مصطفیٰ آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

 

 

 

 

  

جدید تر اس سے پرانی