سہ ملکی کرکٹ سیریز: پاکستان کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست

کراچی ( آئی آر کے نیوز) پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے فائنل میں کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ڈیرل مچل 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ان کے ساتھ ٹام لیتھم نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسکے علاوہ  ڈیوون کانوے نے 48 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔ 




243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا تھا۔ دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اوپنر وِل ینگ کو 5 رنز پر چلتا کر دیا۔ 

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں نسیم شاہ لے سکے، اس کے علاوہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔

اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، تاہم انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا

جدید تر اس سے پرانی