دبئی: ابوظبی کے آسٹرونومی سینٹر نے عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کے حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
ابو ظبی کے آسٹرونومی سینٹرکی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہےکہ عرب ممالک میں رمضان کا آغاز مارچ سے ہوگا، اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔
سینٹر نے
مزید تفصیلات دیتے ہوئے کیا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک 28 فروری 2025 بروز جمعہ
کو رمضان کے مقدس مہینے کا چاند دیکھیں گے۔
آسٹرنومی
سینٹر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا
ہوگا جب کہ آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔