کوہاٹ: غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن کےلیے جانے والی پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید ، 12 زخمی

 


کوہاٹ (آئی آر کے نیوز): کوہاٹ میں کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے تنیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی