پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور دو ٹیچر جاں بحق، درجنوں زخمی

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 33 بچے و 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ 8 سے زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا اور مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

جدید تر اس سے پرانی