خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جب کہ غیر قانونی کان کنی سے خیبرپختونخوا کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے لیز ہولڈرز سے واجبات وصول نہ ہونے پر 81 کروڑ روپے اور جوائنٹ وینچر منافع جمع نہ ہونے سے صوبے کو 58 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نادہندہ ٹھیکیداروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات بھی وصول نہ ہو سکے جب کہ سرکاری اراضی کا کرایہ انتہائی کم وصول کرنے سے 14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی