پشاور (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی لانگ مارچ کا 3 روزہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق لانگ مارچ آج 9 اکتوبر کو پشاور سے چارسدہ روانہ ہوگا، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں مارچ مردان پہنچے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو صوابی روانگی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق صوابی میں رات قیام کے بعد لانگ مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
