اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس میں بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی جواب کے لیے مہلت دے دی، دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، این سی سی آئی اے حکام اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت، جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر نہیں بلایا تھا صرف تحریری جواب بھجوا دیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔
