اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پمز کے ایم سی ایچ نرسری آتشزدگی سانحے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈیوٹی روسٹر اور متعلقہ عملے کے بیانات کی مدد سے آگ لگنے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ پمز انتظامیہ کی الگ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
