پشاور (آئی آر کے نیوز): تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پی پی پی سے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں چور ہیں اور پی پی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پشاور میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم، پی ٹی آئی ایم پی ایز اور ممبران قومی اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت ریڈ لائن ہے اور صحت کے حوالے سے ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پی ڈی ایم مل کر بھی بانی کی پارٹی کو ختم نہیں کرسکی، قوم بانی کے ساتھ کھڑی ہے۔ مہینے گزر گئے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، بانی کے معاملے پر کوئی سوموٹو نہیں لیا جا رہا۔
