وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے، سسٹم لپیٹ لیں اور نئے الیکشن کی طرف جایا جائے، بیرسٹر گوہر

 


راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں نیشنل حکومت کی اشد ضرورت ہے، الیکشن کی طرف جایا جائے یہ سسٹم لپیٹ لیں اس سسٹم میں جس طرح بھی ہوا آپ اعتماد کھو بیٹھے، اس لیے نیشنل حکومت کی ضرورت ضرور ہے، میں کہتا ہوں عوام کے لیے مزید حکومتیں نہ بناؤ، وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا اور ساتھ ہی اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ایسے میں ہر جمہوریت میں وزیراعظم سب سے پہلے اعتماد ووٹ لیتا ہے وزیراعظم کو فی الفور اسمبلی اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے تھا جس میں وہ ناکام رہے اس لیے حکومت بھی اب نہیں رہی۔

جدید تر اس سے پرانی