مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): سیکرٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیرمحمد راشد حنیف نے کہا ہے کہ کلعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست کے خلاف نعرے بلند کیے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر محمد راشد حنیف نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کا پہلا دھرنا شروع ہوا تو ان کے شرپسند عناصر نے مشتعل کارروائیاں کیں، درخت گراکر راستے بند کیے جس سے لوگوں کو مشکلات ہیں جبکہ ان لوگوں نے آزاد کشمیر میں ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے بلند کیے۔
راشد حنیف نے کہا کہ مئی میں ان کے شرپسند عناصر نے آزادکشمیر میں پر تشدد کارروائیاں کیں، پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا ان کی وردیاں لٹکائیں تھیں، کالعدم کمیٹی کے نعرے بتاتے ہیں کہ ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے۔
