ڈی آئی جی فیصل کامران نے مزید کیا ’انکشافات‘ کیے

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں دو غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا، تاوان اور جنسی تشدد کے ہائی پروفائل کیس پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ کیس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو نہیں دیا جا رہا بلکہ لاہور پولیس ہی اس کی تفتیش جاری رکھے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران سکرین پر ملزمان اور گاڑیوں کی تصویروں سمیت دیگر ثبوت بھی دکھائے جاتے رہے۔ فیصل کامران نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی حساس نوعیت کا کیس تھا اس لیے تحقیقات کے دوران حقائق کو جان بوجھ کر عام نہیں کیا گیا تاکہ تفتیش متاثر نہ ہو۔ ان کے بقول ’اب چونکہ کیس کی بنیادی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اس لیے حقائق سامنے لائے جا رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی