اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
نجی میڈیا چینل ایکسپریس نیوز کو اڈیالہ جیل کے ذرائع سے ملنے والی بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
اجازت ملنے کے بعد بشری بی بی کی فیملی ملاقات کے لئے جیل کے اندر چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی سے ملاقات کے لئے بھابھی مہر النسا اور بیٹی مبشرہ شیخ اڈیالہ جیل پہنچی ہیں۔
