اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی لاگت، کسانوں کو گندم کی پیداوار پر حکومتی سبسڈی کی عدم فراہمی اور درآمدی چیلنجز کے باعث گندم و آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بعض حلقوں میں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے لاکھوں ٹن گندم درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔