ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ سفارتی رابطے جاری ہیں: ایرانی وزارت خارجہ



 تہران (آئی آر کے نیوز): ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں اور امریکا کےساتھ مذاکرات قومی مفادات کی بنیاد پر ہی کیےجاسکتےہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایران کو ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی نظام متحرک رہا ہے اور کچھ ثالثوں کی جانب سے ہمیں مختلف تجاویز پہنچائی گئی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی