راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں وکیل صفائی کی جانب سے 342 کا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی، مقدمہ کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمہ علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی نے 342 کا بیان جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوالنامہ کے جواب کے ساتھ ہم نے کچھ دستاویزات بھی پیش کرنی ہیں جس پر عدالت نے علیمہ خان کے وکیل کی استدعا منظور کرلی جبکہ آئندہ سماعت پر مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کے 342 کے بیانات بھی طلب کر لیے۔
