لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور کے علاقے کاہنہ میں گزشتہ شام گھر کی چھت گرنے سے ٹیوشن پڑھنے آئے 14 بچے جاں بحق جبکہ خاتون ٹیچر سمیت 7 زخمی ہوگئے تھے، ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ جس وقت بچے ٹیوشن پڑھ رہے تھے اس وقت چھت پر مرمتی کام جاری تھا۔
اسپتال میں زیر علاج خاتون ٹیچر کا اس حوالے سے ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ بارش سے چھت ٹپکتی تھی جس کی وجہ سے چھت پر ٹائلز لگوائی تھیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ چھت گر جائے گی، یہ سب اللہ کی طرف سے ہوا ہے۔
خاتون ٹیچر نے بتایا کہ ٹیوشن کے دوران چھت پر کسی قسم کا کوئی کام نہیں ہو رہا تھا بلکہ چھت پکی کروا لی گئی تھی، اس حوالے سے جو کہا جا رہا وہ جھوٹ ہے۔ مالی حالات اتنے اچھے نہیں تھے کہ لینٹر ڈلواتے۔
