لاہور (آئی آر کے نیوز): سانحۂ کاہنہ کے بعد پورا علاقہ غم کی تصویر بنا ہوا ہے۔ فضا سوگوار ہے ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق تمام 14 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20, 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔