عامر رضا فور سٹار جنرل بن گئے، کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ تعینات

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا سے ملاقات کے دوران انہیں ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق جنرل عامر رضا اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ لاہور کور کے کمانڈر، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین، جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ویپن اینڈ ایکوپمنٹ اور ایک انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی رہ چکے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی