لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی، تشدد اور اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس میں شامل غیر ملکی خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان کا کچھ حصہ منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
بیان کے مطابق غیر ملکی خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن نے بتایا کہ ان کی عمر 40 سال ہے اور وہ اسپین کے شہر ہنڈاس دی لاس کی رہائشی ہیں۔
بیان میں بتایا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات وہی ہیں جن کا ذکر دوسری متاثرہ خاتون سٹیفنی بھی کر چکی ہیں۔
