غیر ملکی خواتین کیس: “باس” سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار


 لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس میں پولیس نے مزید پیش رفت کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے پانچویں ملزم کی شناخت احمد رضا ولد مظہر حیات کے نام سے ہوئی ہے، جسے مقدمے میں دیگر نامزد ملزمان کے ساتھ کارروائی میں شامل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں پہلے سے گرفتار ملزمان میں محمد رضا ڈار، سکندر عزیز خان، الحکیم بھٹی، حسن رضا اور ساجد علی شامل ہیں، جنہیں جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی